ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / مظفر نگر کے ایک مکان سے 20 کلو گوشت برآمد ہونے پر 3 شخص گرفتار

مظفر نگر کے ایک مکان سے 20 کلو گوشت برآمد ہونے پر 3 شخص گرفتار

Sun, 26 Mar 2017 19:00:36    S.O. News Service

مظفرنگر، 26/مارچ(ایس  او نیوز/آئی این ایس انڈیا) شاملی ضلع کے مدھاوی گاؤں میں تین افراد کو مبینہ طور پر جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبح کرنے کے معاملے میں گرفتارکیاگیاہے، بتایا گیا ہے کہ ان کے گھر سے 20کلو گرام سے زیادہ گوشت ضبط کیا گیا ہے۔علاقائی افسر سنیل تیاگی نے آج بتایا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر پولیس نے کل شام گھر پر چھاپہ مارا اور 26کلو گرام مشتبہ گائے کا گوشت ضبط کیاگیاجس کے بعدتین افرادکوگرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب رہا۔افسرنے کہاکہ اترپردیش گؤ کشی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاگیاہے۔وہیں مظفرنگر ضلع میں پولیس نے ایک گھرپرچھاپہ مارکر سات بھینسوں کو بھی ضبط کرنے کا دعوی کیا ہے  جنہیں مبینہ طورپرذبح کرنے کے لیے رکھا گیا تھا۔اس معاملہ میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔


Share: